جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں امداد کے حصول کے لیے جمع مزید 56 فلسطینی شہید، 300 زخمی

ہفتہ 16-مارچ-2024

 

فلسطینی سرکاری میڈیاآفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے 48 گھنٹوں کے اندر رمضان کےمقدس مہینے کے تقدس کی صریح اور خوفناک خلاف ورزی کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔ امدادیمراکز میں کام کرنے والے شہریوں اور افراد کے خلاف 5 قتل عام اور جرائم، جس کے نتیجےمیں 56 شہری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

 

میڈیا آفس نے ایکبیان میں مزید کہا کہ ان میں سے پہلا قتل عام رفح میں ’اونروا‘ کے امدادی تقسیم کےمرکز پر بمباری سے شروع ہوا، جس میں 5 افراد شہید ہوئے۔ امداد فراہم کرنے والے دوشہری اس وقت شہید ہوئے جب ان کی گاڑی کو رفح میں بم سے نشانہ بنایا گیا۔

 

قابض فوج نے وسطیگورنری میں نصیرات کیمپ میں امداد تقسیم کے ایک اور مرکز پر بھی بمباری کی جس کےنتیجے میں 8 افراد شہید ہوئے۔

 

قابض فوج نے گذشتہمنگل اور بدھ کی درمیانی شب 11 شہیدوں کو بھی شہید کیا اور گزشتہ رات 30 سے زائدشہری شہید بھی کیے جو غزہ گورنری کے کویت گول چکر پر امداد کے منتظر تھے۔

 

گذشتہ دو روز کےدوران غزہ کی پٹی میں امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں پر حملوں میں 56 شہری شہید اور 300 زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی