اسرائیلی قابضفوج غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ گذشتہچوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ اجتماعی قتل عام کیے گئے جن میں سینکڑوں شہید اور زخمیہوئے۔
فلسطینی وزارتصحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیاہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 شہید اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نےکہاکہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ قابض فوجکی ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔
اس طرح گذشتہاکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31490 شہید اور 73439 زخمیہوئے ہیں۔