جمعه 15/نوامبر/2024

چوتھے روزے کو 70 ہزارفلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں تراویح

جمعہ 15-مارچ-2024

 

اسرائیلی قابضفوج کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود گذشتہ شام [جمعرات کی شا] ہزاروں فلسطینیمسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اورتراویح میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

یروشلم میں اسلامیاوقاف کے محکمہ نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے چوتھے دن تقریباً 70000 شہریوںنے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔

 

قابض افواج نےمقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی فوجی چوکیاں قائم کرکے فلسطینیوں کو مسجداقصیٰ میں آنے سے روکنے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر حربے استعمال کیے تاہمفلسطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

 

قابض حکام نےمسجد اقصیٰ کے دروازوں پر خاص طور پر شاہ فیصل، الغوانمہ اور الحدید کے دروازوں پرآہنی رکاوٹیں نصب کیں۔

 

بیت المقدس میںیہودی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے سربراہ ناصر الہدمی نے کہا کہ یہدروازے ایک نئی قسم کی جامع رکاوٹ ہیں۔

 

الہدمی نے نشاندہیکی کہ قابض دشمن مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر مزید کنٹرول، سڑکوں کو کنٹرولکرنے اور عام طور پر عبادت کی آزادی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی