دوشنبه 13/ژانویه/2025

حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثوں کے سامنے نئی تجویز پیش

جمعہ 15-مارچ-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے کہا ہے کہ اس نے مصر اور قطر کے ثالثوں کو ایک جامع وژن سونپا ہے جو غزہکے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اس کے وژن کی نمائندگی کرتا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطینکی طرف سے موصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ مصر اور قطر میں ثالثیکرنے والے بھائیوں کے ذریعے مذاکرات کی پیروی کے تناظر میں غزہ میں اپنے عوام کےخلاف جارحیت کو روکنے اور امداد فراہم کرنے، بے گھر لوگوں کی اپنے ملک میں واپسی، غزہکی پٹی سے قابض افواج کا انخلاء اور دیگر مطالبات پر مبنی ایک تجویز پیش کی ہے۔

 

حماس کی طرف سے پیشکردہ وژن میں قیدیوں کے تبادلے کی فائل کے حوالے سے جماعت کا موقف اور شرائط شاملہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی