شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل غزہ میں انتظامی خلاء پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے: حماس

بدھ 13-مارچ-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج کی جانب سے رفح میں ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہشہید نضال الشیخ عید اور پولیس آپریشن کے نائب سربراہ شہید محمود ابوحسنہ کابزدلانہ قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس کا بدلہ لیا  جائے گا۔

 

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "نازی دشمن کا مقصد قتل و غارت گری کے ذریعےغزہ کے اندرونی محاذ میں خلفشار پیدا کرنا، افراتفری کی کیفیت پیدا کرنا اور ہمارےبے گھر لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکنا ہے”۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ "دشمن کا غزہ میں فلسطینی عوام کے اندرونی محاذ پر حملہ کرنے کیمجرمانہ کوشش، کمیونٹی اور سکیورٹی کیڈرز کے خلاف جاری جرائم کا تسلسل اور دشمن کاگھاٹے کا سودا ہے۔

 

"حماس” نے "فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ مزید یکجہتیاوراتحاد کا مظاہرہ کریں اور مجرم دشمن کے خلاف اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ متحد ہوجائیں، دشمنکو غزہ میں اپنے مذموم اور ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے سکیورٹی اور انتظامی خلاءپیدا نہ کرنے کا موقع نہ دیں۔

 

گذشتہ روز حماس نے”غزہ کے خاندانوں اور قبیلوں کی ذمہ دارانہ قومی پوزیشن کی موقف کی جنہوں نے قابض دشمن کے منصوبوں کی تعمیل کرنےسے انکار کر دیا ہے۔”

مختصر لنک:

کاپی