جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ:اسرائیلی بمباری سےامداد کے لیے جمع 400 فلسطینی شہید،1300 زخمی

منگل 12-مارچ-2024

 

سرکاری میڈیا آفسکی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت نتیجےمیں جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بناتے ہوئے 400 شہریوں کو شہید اور1300 کو زخمی کیا گیا ہے۔

 

میڈیا آفس نےمنگل کو ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج بھوکے پیاسےلوگوں اور اپنے بچوں کے لیےامداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کوسوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بناتی ہے۔ یہ فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے کیایک دانستہ سازش اور پالیسی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ قابض فوج نے آج صبح کویت گول چکر میں داخل ہونے کے لیے امداد کے منتظرشہریوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمیہوئے۔

 

گذشتہ رات کویتگول چکر کے قریب امداد کے منتظر افراد کو قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں9 شہری شہید اور کم از کم 38 زخمی ہوگئے۔

 

میڈیا آفس نے کہاکہ اس نئے جرم سے کویت راؤنڈ اباؤٹ اور الرشید اسٹریٹ پر امداد کے انتظار میں قابضفوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد اب تک 400 سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ 1300زخمی ہوچکے ہیں۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ قابض فوج امداد کے منتظرشہریوں کو نشانہ بنانے میں جو کچھ کر رہی ہے، اسسے شمالی غزہ کی پٹی میں مصائب کی حقیقت کو دور کرنے کی کوششوں کے بارے میں تمامباتوں کا جھوٹ ثابت ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی