چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ:صحت کے 2000 اہلکار سحری اور افطاری کے بغیرکام کرنے پرمجبور

پیر 11-مارچ-2024

 

غزہ کی پٹی کیوزارت صحت نےکہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں 2000 صحت کے اہلکار رمضان کے مہینے کاآغاز سحری یا افطاری کے بغیر کریں گے۔

 

وزارت کے ترجماناشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ "طبی ٹیمیں شمالی غزہ میں چوبیس گھنٹےکام کر رہی ہیں اور انہیں کھانے کے لیے کچھ نہیں ملا”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "شمالی غزہ میں طبی ٹیمیں کھانے کی کمی کے نتیجے میں جسمانی طور پرکمزوری کا شکار ہیں‘‘۔

 

انہوں نے کہا کہ”شمالی غزہ میں 2000 سے زیادہ صحت کے اہلکار رمضان کا آغاز سحری یا افطاری کےبغیر کریں گے۔”

 

انہوں نے بینالاقوامی اور امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ "میڈیکل ٹیموں کو اپنا کام کرنےکے قابل بنانے کے لیے تیار کھانا فراہم کریں”۔

 

اس سال رمضان کامہینہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے تسلسل کے ساتھ آیا ہے جس کے نتیجےمیں 110000 سے زائد افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی