غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 7 قتل عام کیے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 شہید اور 106 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے کہاکہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔قابض فوج ایمبولینسوںاور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔
وزارت صحت کےمطابق گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31112 شہید اور72760 زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں 72 فیصد متاثرین بچے اور خواتینہیں۔
وزارت صحت کےمطابق غذائی قلت اور پانی کی کمی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ 7 اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ جس کے نتیجے میںایک لاکھ بیس ہزار فلسطینی شہید، زخمی اورلاپتا ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں غزہ کی 60 فی صد سے زیادہ عمارتوں کو بقصان پہنچا ہے۔