جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں ایئر ڈراپ "پروپیگنڈا ڈسپلے آپریشن” میں 5 فلسطینی شہید

ہفتہ 9-مارچ-2024

 

غزہ کی پٹی میںسرکاری انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ "پٹی کی فضائی حدود میں ہونے والے بے ترتیبہوائی جہاز کےایئر ڈراپ آپریشن کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔ یہ سامانبلندی سے شہریوں پر گرایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئےہیں۔

 

سرکاری میڈیا نےکہاکہ غزہ کے محصورین اور جنگ سے تباہ حال عوام کی بہتری اور بھلائی فضا سے سامانگرانے میں نہیں۔ زمین کے راستے کھولے جائیں،قحط کو گہرا ہونے سے روکا جائے اورفوری طور پر ہزاروں ٹن امداد غزہ منتقل کی جائے۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ "امدادی لینڈنگ کی کارروائیاں ایک انسان دوست، انسانی اور خدمت کے کردارکے بجائے ایک دکھاوے اور پروپیگنڈے کا کردار ادا کرتی ہیں”۔

 

7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کیپٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورزاور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

 

پٹی کے حکام اوربین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجےمیں 30878 شہید اور 72402 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 85 فیصدآبادی بے گھر ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی