پنج شنبه 01/می/2025

غزہ: الشفا ہسپتال میں فاقے کا شکارتین بچے دم توڑ گئے

ہفتہ 9-مارچ-2024

 

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکسمیں تین فلسطینی بچے غذائی قلت اور پانی کی کمی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

 

القدرہ نے ایکمختصر بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں غذائی قلت اور پانی کی کمی سے شہید کیتعداد 23 ہو گئی ہے۔

 

گذشتہ بدھ کووزارت صحت نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں ایک 15 سالہ بچے اور شمالی غزہ کے کمالعدوان ہسپتال میں ایک معمر شخص (72 سال) کی موت کا اعلان کیا۔

اشرف القدرہ نےتصدیق کی کہ غذائی قلت اور پانی کی کمی سے ہونے والی شہادتوں کی تعداد حقیقی تعدادسے کہیں کم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی