لبنان میں صحتعامہ کی وزارت کے میڈیا آفس نے "سخت ترین الفاظ میں اس حملے کی مذمت کی جس میں العدیسہ قصبے میں اسلامک ہیلتھاتھارٹی-سول ڈیفنس سنٹر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین طبی عملے کےکارکن شہید اور دو زخمی ہوئے۔
انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ "صحت کے مراکز پر اپنے حملوں کو دہرانے پر اسرائیلی دشمن کااصرار ان جرائم کو نظر انداز کرنے کا باعث نہیں بنے گا جو قابض افواج نے جنوب کےخلاف اپنی جارحیت کے آغاز سے ہی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ناقابل قبول حملےبین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، خاص طور پر جنیوا کنونشن کی توہین ہیں۔