اقوام متحدہ کےبچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں غذائی قلت سے منسلک بچوں کیاموات کی تعداد میں ایک "دھماکہ” خیز اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحتکی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں بچوں کی اموات کی شرح جنوبی غزہ کی نسبت تین گنازیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
یونیسیف کےترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میںکہا کہ "ہم غزہ میں خوراک کی کمی وجہ سے بچوں اور بڑوں کی اموات دیکھ رہے ہیںجس کا ہمیں ایک طویل عرصے سے خدشہ تھا وہ ہو رہا ہے۔ بچوں کی اموات میں تیزی کےساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "اگرغزہ کی پٹی میں خورام کے بڑھتے ہوئے بحران کو حل نہ کیا گیا تو ہمبچوں کی اموات کا ایک دھماکہ دیکھیں گے۔
انہوں نے وضاحت کیکہ "شمالی غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی قلت کی شرح جنوب میںرفح کے بچوں سے تین گنا زیادہ ہے”۔