جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں مزید 13 اجتماعی قتل عام، 124 شہری شہید

پیر 4-مارچ-2024

 

غزہ میں فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیاہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد شہید اور 210 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے پیرکے روز ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیتمیں 30534 شہید اور 71920 زخمی ہوئے ہیں۔

 

اس نے کہا کہملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تکپہنچنے سے روکتی ہے۔

 

گذشتہ 7 اکتوبرسے قابض فوج غزہ کی پٹی پر ایک خونریز اور تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میںتقریباً 120000 زخمی اور لاپتہ شہید ہوئے، جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی