کولمبیا کے صدرگستاوپیٹرو نے غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ پرنہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی قابضفوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے”نسل کشی”اور فلسطینیوں کے "ہولوکاسٹ” کےمترادف قرار دیا۔
پیٹرو نے "ایکس”پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر بیانات میں کہا کہ "جب وہ کھانا مانگ رہے تھے تونیتن یاہو کی فوج نے ان پر بمبوں کی بارش کرکے 100 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اورایک ہزار کے قریب لوگوں کو زخمی کردیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "اس عمل کونسل کشی کہا جاتا ہے اور یہ ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے چاہے عالمی طاقتیں اسے تسلیمکرنا پسند نہ کریں”۔
پیٹرو نے زور دیاکہ "دنیا کو نیتن یاہو کو روکنا چاہیے اور نسل کشی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ کولمبیانے (اسرائیل سے) ہتھیاروں کی تمام خریداری معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
اسی تناظر میں کیوباکے صدر میگل دیاز کانیل نے کہا کہ "کیوبا 2 مارچ کو فلسطین کی حمایت کے لیےعالمی تحریک کا حصہ بنے گا تاکہ غزہ کی پٹی سے اظہار یکجہتی کی جا سکے‘‘۔
کانیل نے (ایکس)پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ "کیوبا کےلوگ برادر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت ہوانا سمیت تمامصوبوں میں سڑکوں پر نکلیں گے”۔