غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 193 فلسطینی شہید اور 920زخمی ہوئے۔”
وزارت صحت نے مرکزاطلاعاتفلسطین کو بتایا کہ "گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 30228شہید فلسطینی شہید اور 71377 زخمی ہو چکے ہیں”۔
وزارت صحت کےمطابق ملبے کے نیچے اب بھی متعدد زخمی اور شہید دبے ہوئے ہیں جب کہ سڑکوں پر موجودزخمیوں کو اٹھانے کے لیے امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو جانے کی اجازت نہیں۔