اسرائیلی قابضفوج نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ اس کی صفوں میں 30،000 فوجیوں کو "نفسیاتیپریشانیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد ہزاروںاسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی معائنے کے عمل سے گذرنا پڑا۔
قابض فوج آرمیکے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق "ایک ہزار اور 703 فوجی افسران کو نفسیاتی علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔
قابض فوج نے غزہکی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد ذہنی صحت کے مرکزکے قیام کا اعلان کیا تاکہ غزہکی پٹی میں جاری جنگ میں مزاحمتی کارروائیوں کے دوران نفسیاتی عوارض کے شکارفوجیوںکو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس عرصے میں اس مرکز میں معائنے کے لیےآنےوالے فوجیوں کی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔