اسرائیلی قابضافواج نے جمعرات کی صبح غزہ کے مغرب اور جنوب میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنےوالے سینکڑوں فلسطینی شہریوں کے خلاف ایک خونی قتل عام کیا ہے جس میں دسیوںفلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطینکے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مغرب میں واقع الرشید اسٹریٹ پر آج صبح کےوقت ہزاروں شہری امدادی ٹرکوں کے انتظار میں جمع تھے۔ اسرائیلی فوج نے ٹینکوں نے شہریوں کو شیلنگ اور گولیوں کا نشانہبنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیشہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
طبی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 150 فلسطینی شہید اور 1000 زخمی ہونے کیاطلاعات ہیں۔
قتل عام میں زندہبچ جانے والوں کے مطابق فوج نےٹینکوں نے انہیں براہ راست گولوں اور گولیوں سےنشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نےکہا کہ درجنوں شہداء کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹرکوں پر سوار تھے۔ شہریآٹا اور دیگر امدادی سامان حاصل کرنے لیے جمع تھے جب انہیں وحشیانہ گولہ باری کانشانہ بنایا۔