چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج کی”گیواتی” بریگیڈ کے ایک کمپنی کمانڈر کی ہلاکت کا اعتراف

بدھ 28-فروری-2024

 

عبرانی میڈیاذرائع نے منگل بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولیوں سے اسرائیلیقابض فوج کا ایک میجرکےعہدے کا افسر ہلاک ہوگیا۔ 28 اکتوبر 2023ء کو پٹی میں زمینیدراندازی شروع ہونے کے بعد سے فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 241 افسروں اور سپاہیوں تکپہنچ گئی۔

 

اسرائیلی پبلک ریڈیونے بتایا کہ میجر شہرغزہ کی پٹی میں لڑائی میں مارے گئے۔ یہ فوجی افسر گیواتی بریگیڈکا ایک کمپنی کمانڈر ہے۔ پہلے "شلداگ” یونٹ کا رکن تھا۔

 

القسام بریگیڈزنے ایک فوجی بیان میں کہا ہے کہ اس کے مزحمت کاروں نے "بلیک ہاک” اور”یاسور” طیاروں کی نقل و حمل کی نگرانی کی جو کہ زیتون کے پڑوس میں ہونےوالی شدید لڑائیوں کے بعد دشمن کی افواج کے درمیان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

قبل ازیں آج قابضفوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمتکاروں کے ساتھ لڑائیوں میں اس کے 7 فوجی اور افسران زخمی ہوئے۔

 

جبکہ اسرائیلیسوروکا ہسپتال نے اطلاع دی ہے کہ اسے منگل کو 36 زخمی فوجی ملے ہیں۔ ان میں سے 13کی حالت تشویشناک ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی