چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری،مزید 76 فلسطینی شہید

بدھ 28-فروری-2024

 

غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیےہیں، جس میں 76 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔

 

گذشتہ اکتوبرکیسات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 29954 شہید اور 70325 زخمی ہوئے ہیں۔

 

ملبے کے نیچےسڑکوں پراب بھی متعدد زخمی موجود ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تکپہنچنے سے روکتی ہے۔

 

گزشتہ 7 اکتوبرسے، قابض افواج ایک خونریز اور تباہ کن جنگ لڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں 120000 سےزیادہ شہید، زخمی اور لاپتہ ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی