پنج شنبه 01/می/2025

یورپ اسرائیلی نازی جرائم روکنے کے لیے ٹھوس موقف اختیار کرے:حماس

منگل 27-فروری-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے یورپی ممالک اور بالخصوص یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ "نازی صہیونیوجود کو نہتے فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ جنگ جاری رکھنے سے روکنے کے لیے عملی اورسنجیدہ موقف اختیار کرے”۔

 

پیر کو فلسطینیانفارمیشن سینٹر کو موصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نے "بین الاقوامیعدالت انصاف کے فیصلوں کے مواد کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حماس نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی نسلی تطہیراور نسل کشی کے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

انہوں نے کہا کہرفح شہر پر صیہونی جارحیت کو مسترد کرنے والے یورپی ممالک کے رہ نماوں کے بیاناتخوش آئند ہیں لیکن وہ رفح پر مجرمانہ حملے کو روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوںسے بری نہیں ہوسکتے۔ یورپی ممالک کو رفح پراسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

 

حماس نے نشاندہیکی کہ "یہ حکومتیں صہیونی فوج کو تباہی کی جنگ جاری رکھنے کے لیے ہتھیارفراہم کر رہی ہیں جو وہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں”۔

 

قابض فوج نے امریکیاور یورپی حمایت سے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہواہے جہاں اس جارحیت کے نتیجے میں تیس ہزار فلسطینی شہید اور ستر ہزار سے زاید زخمیہوچکے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی