پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی دہشت گردی، طوباس میں 3 فلسطینی شہید

منگل 27-فروری-2024


غرب اردن میں اسرائیلی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی میں آج منگل کی صبح طوباسشہر اور شہر کے جنوب میں الفارعہ کیمپ میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

ہلال احمر کےذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الفارعہ کیمپ سےتعلق رکھنے والے نوجوان احمد دراغمہ، طوباس سے تعلق رکھنے والے اسامہ جبر الزلطاور محمد سمیح بیادسا شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

 

گذشتہ رات قابضفوج نے متعدد بلڈوزروں کے ہمراہ الفارعہ کیمپ پردھاوا بول دیا اور اسنائپرز کو ایکسے زائد جگہوں پر تعینات کیا۔ کیمپ میں جھڑپوں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جسکے نتیجے میں الزلط اور بیادسا نامی نوجوان شہید ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابققابض فورسزنے کیمپ کے محلوں میں توڑ پھوڑ اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا۔

 

بعد ازاں قابضفوج نے طوباس شہر پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد شہر میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

 

ہلال احمر کےذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے الفارعہ کیمپ میں اس کے عملے کے کام میں رکاوٹ ڈالی اور اسے شہیداسامہ کی میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی