اسرائیلی قابضفوج نے اتوار کواعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں ایک فوجی ہلاک اور ایکافسر اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
فوجی کی ہلاکت کااعلان اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں جاری لڑائیوں میں گیواتی بریگیڈکی شیکڈ بٹالین میں میجر کے عہدے کے حامل ایک کمپنی کمانڈر کی ہلاکت کے اعتراف کےایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل جمعراتکو غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں ہونے والی لڑائیوں میں 7 اہلکار اور فوجی زخمیہوئے تھے۔
اعلان کردہ سرکاریاعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ سات اکتوبرسے غزہ کی پٹی میں زمینی جارحیت کے آغازسے اب تک تقریباً 240 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2960 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اور انمیں سے 318 اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
فلسطینی مزاحمتاس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہہے جو تل ابیب نے تسلیم کی ہے۔ صہیونی ریاست اپنے فوجیوں کے جانی نقصان کو چھپارہی ہے۔
دریں اثناء غزہشہر کے مشرق میں واقع الزیتون محلہ کئی دنوں سے مزاحمتی اور اسرائیلی قابض افواجکے درمیان میدان جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔یہ محلہ شدید لڑائی کا مرکز ہے۔اسرائیلی فضائیہ جنگی طیاروں اور توپخانے کی بمباری بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔