پنج شنبه 01/می/2025

لبنانی مزاحمت کاروں کا قابض اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پرحملہ

اتوار 25-فروری-2024

 

کل ہفتے کو لبنانیحزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض فوج کےفوجی اہداف پر حملہ کیا۔

 

حزب اللہ نے کہاکہ اس کے ارکان نے "رامیہ” سائٹ کو نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصانپہنچایا۔ انہوں نے الظہیرہ سائٹ کے آس پاس میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے ایک گروپکو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

 

حزب اللہ نے مزیدکہا کہ اس نے کوبرا ہل پر قابض اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو دو”برکان” میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہدشمن کی صفوں میں براہ راست جانی نقصان ہوا ہے۔

 

حزب اللہ نے”کریات شمونہ” کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کے مشرقی بریگیڈ (769) کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کی فوٹیج شائع کی۔

 

دوسری طرف قابضفوج نے اعلان کیا کہ "گذشتہ رات جنگی طیاروں نے جبل بلاط کے علاقے میں حزباللہ کے لانچنگ سائٹس اور انفراسٹرکچر پر بمباری کی۔ عیتہ الشعب کے علاقے میں تنظیمکے ایک مشاہداتی مقام پر حملہ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی