چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں نسل کشی کے جرائم میں مزید 92 فلسطینی شہید،123 زخمی

ہفتہ 24-فروری-2024

 

غزہ کی پٹی میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں 92 فلسطینی شہری شہیداور 123 زخمی ہو گئے۔

 

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہکی پٹی میں 8 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 92 شہید اور 123 زخمی ہوئے۔

 

وزارت نے ایک بیانمیں اشارہ کیا کہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ قابضفوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

 

اس طرح گذشتہاکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 29606 شہید اور 69737 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی