اسرائیلی قابضفوج کی لبنان پر بمباری میں حزب اللہ کے تین کارکن شہید ہوگئے۔
جمعہ کو حزب اللہنے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک کا رکن اور طبی عملے کے دو ارکانکی شہادت کی تصدیق کی۔
حزب اللہ نے اپنےٹیلی گرام اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ اس کے ایک رکن محمد حسن تراف کو شہید کر دیا گیاہے۔اس کا تعلق جنوبی لبنان کے بلیدہ قصبے سے تھا۔ بیان میں مزید کہا کہ شہید ہونےوالے دو پیرامیڈیکس محمد اسماعیل اور حسین خلیل کا تعلق بلیدہ اور برعشیت قصبوں سےتھا۔
ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہتینوں اسرائیلی بمباری میں مارے گئے جس میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ ایکشہری دفاع کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نےجمعرات کی شام کہا تھا کہ اس نے سرحد کے قریب بلیدہ قصبے میں حزب اللہ سے تعلقرکھنے والے مزاحمت کار کو "ایک فوجی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ "مانیٹرنگ کے بعد لڑاکا طیاروں کو الرٹ کیا گیا اور عمارت پر حملہ کیا”۔
حزب اللہ نے دواسرائیلی فوجی مقامات پر بمباری کا جواب دیتےہوئے حزب اللہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے”اسلامک ہیلتھ کمیش” کے شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میںاطلاع دی ہے کہ بلیدہ میں سول ڈیفنس سنٹر پر اسرائیل کی براہ راست بمباری میں اسکے دو ارکان مارے گئے۔