پنج شنبه 01/می/2025

ھنیہ کی قیادت میں حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی قاہرہ آمد

بدھ 21-فروری-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمتحماس نے کہا کہ جماعت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیےمنگل کو قاہرہ پہنچے۔ ثالثین نے اسرائیل کے ساتھ نئی جنگ بندی کے امکانات کو معدومقرار دیا تھا جس کے چند دن بعد وہ قاہرہ پہنچے ہیں۔

 

ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ قطرمیں مقیم حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ "مصری حکام کے ساتھ سیاسیصورتِ حال اور میدان کی صورتِ حال پر بات چیت کریں گے”۔

 

مزید کہا گیا کہ حماس کا "وفد ” غزہ کی پٹی پر مسلطاسرائیلی جارحیت کو روکنے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ہمارے فلسطینی عوام کےاہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں پر بھی بات کرے گا۔”

 

گذشتہ ہفتے اسرائیلاور حماس کے مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے باوجود مصری، قطری اور امریکی ثالثیننے چار ماہ سے زیادہ کی مسلسل جنگ کو روکنے کی کوششوں میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔

 

قطری وزیرِ اعظممحمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے ہفتے کے روز میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کہا تھا کہ”گذشتہ چند دنوں کی بات چیت واقعی زیادہ امید افزا نہیں ہے۔”

 

ہفتے کے روز ایکبیان میں ہنیہ نے حماس کے مطالبات کی تجدید کی حالانکہ ان میں سے کچھ کو اسرائیلیوزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے "فریب” قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

 

ان مطالبات میںجنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی انخلاء، علاقے کی اسرائیلی ناکہ بندی کا خاتمہ اورلاکھوں بے گھر فلسطینی شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی