اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے قابض کو رفح پر حملہ کرنےاور قتل عام اور نسل کشی کی جنگ کے کسی بھی خطرے سے خبردار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطینموصول ہونے والے بیان میں عزت الرشق نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو جس فتح کی تلاشمیں ہیں وہ ایک سراب ہے اور یہ صرف ان کے تصور میں موجود ہے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ نیتن یاہو سب سے جھوٹ بول رہے ہیں اور قیدیوں کے اہل خانہ کو یہ دعویٰ کرکےدھوکہ دے رہے ہیں کہ انہیں طاقت کے ذریعے آزاد کرایا جا سکتا ہے، جبکہ وقت ختم ہورہا ہے۔
الرشق نے کہا کہ قابضفوج کی طرف سے رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر کسی قسم کیپابندی کسی نئے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
غزہ اور شمالیگورنریوں میں بھوک کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے الرشق نے کہا کہ ’’غزہ کی ایک بچیکا بھوک سے رونا پوری دنیا کے لیے باعث شرم اور لعنت ہے۔‘‘