فلسطینیوں کی نسلکشی اور غزہ میں منظم جنگی جرائم پر بہ طور احتجاج برازیل نے اسرائیل سے ہرقسم کےسفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ برازیل نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا ہےجب کہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا ہے۔
یہ پیش رفت ڈاسلوا کے الزام کے بعد سامنے آئی ہےجس میں انہوں نے اتوار کو غزہ میں اسرائیلی فوجیکارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو غزہ کی پٹی میں”نسل کشی” قرار یا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عامنہیں بلکہ حقیقی معنوں میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کررہا ہے۔
اس تناظر میںعبرانی چینل 13 نے کہا کہ "برازیل نے (غزہ پر جنگ) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے(اسرائیلی) سفیر کوکل پیر کو ملک بدر کر دیااور (اسرائیل سے) اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔
اتوار کو برازیلکے صدر لولا دا سلوا نے اسرائیلی قابض ریاست پر غزہ کی پٹی میں "نسل کشی”کرنے کا الزام لگایا، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہونے والے”ہولوکاسٹ” سے کیا تھا۔