چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 103 فلسطینی شہید

منگل 20-فروری-2024

 

غزہ کی پٹی میںجاری اسرائیلی بربریت میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 اجتماعیقتل عام کیے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 29195 شہید اور69170 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔ قابض فوج نے ایمبولینساور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

 

اس کے علاوہ غزہمیں وزارت صحت نے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے 18 مریضوں کو فیلڈ ہسپتالوں میں منتقلکرنے کا اعلان کیا اور 118 مریض اب بھی کمپلیکس کے اندر ہیں۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندر کی صورتحال جسے قابض افواج نے فوجی بیرکوں میں تبدیلکر دیا میں عملے اور مریضوں کی زندگیوں کے لیے براہ راست خطرہ بن چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی