یورپی یونین کیخارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو ختمنہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک "آئیڈیے” اور نظریے کا نام ہے۔ مغربیکنارے کے حالات دو ریاستی حل کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔
بوریل نے میونخ سکیورٹیکانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ واحد متبادل اسرائیل اور فلسطین کو امن کےساتھ شانہ بشانہ رہنا ہے اور یہ صرف فوجی ذرائع سے حاصل نہیں ہوگا۔
یورپی عہدیدار نےاس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کی صورت حال ایک پائیدار حلتک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہے جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعات کو مزیدبڑھا رہی ہے۔
بوریل نے وضاحت کیکہ یورپی یونین کو "عرب اقدام” کی حمایت کرنا چاہیے جس میں مغربی کنارےاور غزہ کی پٹی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیںغزہ میں جنگ ختم کرنی چاہیے، لیکن کسی نے مغربی کنارے کے بارے میں زیادہ بات نہیںکی‘‘۔