جمعه 13/دسامبر/2024

حماس: قابض ریاست نفسیاتی جنگ چھیڑ رہی ہے

پیر 19-فروری-2024

تحریک حماس میں قیادت کے ایک ذرائع نے کہا کہ قابض فوج کی جانب سے تحریک کی قیادت اور مجاہد رہنما یحییٰ سنوار کے بارے میں معلومات گھڑنے کی کوششیں "مضحکہ خیز ہیں، اور ان کا مقصد اپنی فوج کا مورال بلند کرنا ہے۔”

ذرائع نے تصدیق کی کہ گیلنٹ کے بیانات "حماس کی قیادت کے اندر اختلافات اور سنوار کے متبادل کی تلاش کے بارے میں خالی باتیں ہیں  اور یہ کھلی نفسیاتی جنگ ہے۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمتی رہنماؤں تک پہنچنے میں اسرائیل کی ناکامی اسے فرضی کامیابیوں کا دعویٰ کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

7 اکتوبر سے قابض فوج غزہ کی پٹی پر خون ریز جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں 110000 سے زائد شہید، زخمی اور لاپتہ افراد کے ساتھ ساتھ گھروں کی بڑے پیمانے پر تباہی اور 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل اور اس کے رہنماؤں کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی