پنج شنبه 12/دسامبر/2024

133دن کی اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں 28775 فلسطینی شہید

ہفتہ 17-فروری-2024

 

غزہ کی فلسطینیوزارت صحت نے جمعہ کے روز غزہ میں اب تک کی اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ہونےوالی اموات کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

 

ان تازہ اعدادوشمار میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28775ہو گئی ہے۔ تاہم یہ اعدادو شمار سات اکتوبر 2023 سے 15 فروری 2024 کی دوپہر تک کےہیں۔

 

ان میں بھی بڑیتعداد فلسطینیوں کے بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے۔

 

واضح رہے اسرائیلیفوج کی بمباری اور فائرنگ کے واقعات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈرون حملے بھی کیےجاتے ہیں۔ تاہم آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج نے جس طرح سرحدی شہر رفح پر جنگی یلغارکو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے اجاری شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی