چهارشنبه 30/آوریل/2025

غاصب دشمن کے ظلم وجبرکے خلاف جہاد جاری رکھیں گے: ابو عبیدہ

ہفتہ 17-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ ایک آڈیو پیغاممیں میں کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کو جاری 133 دن گزر چکے ہیں۔ اس جنگ نے پورے خطےکا چہرہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ بہت سے اسرائیل نواز ممالک کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔ہماری یہ جنگ ایک مقدس مشن ہے جو دشمن کی مکمل شکست اور اس کے زوال تک جاری رہےگی۔۔

 

ابو عبیدہ نے اسبات پر زور دیا کہ بیت المقدس کی خاطر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کیحمایت کے مقصد سے شروع ہونے والا طوفان الاقصیٰ اللہ کی مدد سے جاری رہے گا۔ اقصیٰاور اسراء و معراج کی سرزمین پر غاصب دشمن کے خلاف ہماری جنگ پورے عالم اسلام کیجنگ ہے اور یہ جنگ انشاء اللہ تاریخ کا ایک نیا موڑ ثابت ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماریقوم دشمن کے خلاف مسلسل پانچ ماہ سے برسر جہاد ہے اور ہمارے مجاھدین دشمن کی رعونتاور بربریت کے خلاف پوری ثابت قدمی سے لڑ رہے ہیں۔ دشمن اپنے جرائم کو آگے بڑھانےکے لیے جنگی جرائم اور قتل عام کا سہارا لے رہا ہے مگر وہ قتل عام کے باوجودفلسطینی قوم کو شکست نہیں دے سکتا بلکہ خود شکست فاش سے دوچار ہے۔

 

ابو عبیدہ نے زوردے کر کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو کیسے شکست دے سکتے ہیں جن کے بچے بے بس بالغوں کومردانگی کا سبق سکھاتے ہیں، جب کہ جن کی عورتیں مجاھد نسلیں پیدا کرتی ہیں اور جنکی مزاحمت اس زمانے کا افسانہ ہے اور لڑائی میں بہادری اور ثابت قدمی ان کی پہچانہے۔

 

انہوں نے کہا کہوہ صہیونی ایسے لوگوں کو کیسے شکست دیں گے جن کی مزاحمت ان کے ضمیر میں رہتی ہے،جس کے ساتھ وہ مصائب، درد اور امید میں شریک ہوتے ہیں، اور جن کے ساتھ وہ اپنی جانیںقربان کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہہمارے مجاہدین القسام بریگیڈ اور فلسطینی مزاحمت میں شامل ہیں۔ وہ بدستور ایک مجرمنازی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں جس کی بے رحمی، ، بربریت اور نفرت انگیز نسلپرستانہ نظریہ جدید تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ہمارے مجاھدین دشمن کیفوج کو بھاری نقصان پہنچاتے ہیں، جس کی ہمارے عوامی انقلاب کی تاریخ میں مثال نہیںملتی۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ”ہمارے مجاہدین اس کے ٹینکوں  اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر رہے ہیں، اس کےبھاری ہتھیاروں سے لیس سپاہیوں پر حملہ کر رہے ہیں، جن کو ٹینکوں، طیاروں اور جنگیجہازوں کی مدد حاصل ہے، وہ گھات لگا کر حملے کرتے ہیں۔ پیشہ ور سنیپنگ آپریشنز میںاپنے افسروں کا شکار کر رہے ہیں، اور ان کے ریوڑ پرزیرو رینج سے حملہ کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی