جمعه 15/نوامبر/2024

رفح پر حملہ کیا تو ناقابل تصور تباہی ہوگی:عالمی ادارہ صحت

جمعرات 15-فروری-2024

 

غزہ اور مغربیکنارے میں عالمی ادارہ صحت کے مندوب رچرڈ پیپر کارن نے کہا ہے کہ "جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پراسرائیلی فوجی حملہ ایک ناقابل تصور تباہی کا باعث بنے گا”

 

پیپر کارن نے ایکپریس بیان میں مزید کہا، "یہ حملہ غزہ کی پٹی میں صحت کے نظام کی مکمل تباہیکا باعث بنے گا۔”

 

انہوں نے وضاحت کیکہ "اس پرہجوم علاقے میں فوجی آپریشن یقیناً ایک ناقابلِ تصور تباہی ہو گااور انسانی تباہی کے پیمانے کو تصور سے بھی زیادہ بڑھا دے گا۔”

 

ورلڈ ہیلتھ کےنمائندے نے اشارہ کیا کہ "اس تنظیم کی غزہ میں طبی امداد تقسیم کرنے کی صلاحیتمحدود ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے سامان کی فراہمی کی بہت سی درخواستوں کو مسترد کر دیاگیا ہے”۔

 

پیپر کارن کےمطابق "شمالی غزہ میں عالمی ادارہ صحت کے صرف 40 فیصد مشنوں نے نومبر تکمنظوری حاصل کی، اور جنوری کے بعد سے اس شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔”

 

انہوں نے کہا کہ”ان تمام مشنوں کو مسترد کر دیا گیا، روک دیا گیا، یا ملتوی کر دیا گیا”۔انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مضحکہ خیز ہے کہ جنوبی غزہ میں عالمی ادارہ صحت کےمشن بھیجنے کی صرف 40 فیصد درخواستوں کو منظور کیا گیا تھا”۔

 

 

 

غزہ پر قابض فوجکی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 28576 شہید اور 68291 افراد زخمی ہوئے۔ اس کےعلاوہ پٹی کی آبادی کا 85 فیصد (تقریباً 1.9 ملین افراد) بے گھر ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی