جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج ناصر ہسپتال میں قتل عام کی تیاری کررہی ہے:حماس

منگل 13-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے اقوام متحدہ، عالمیادارہ صحت اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناصر میڈیکل کمپلیکس میںموجود بے گھر افراد کو تحفظ فراہم کریں کیونکہ اسرائیلی قابض فوج ہسپتال میں فوجیکارروائی اور وہاں پر موجود افراد کے قتل عام کی تیاری کررہی ہے۔

 

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناصر ہسپتال قابض افواج کے براہ راست خطرے میں ہے۔اسرائیلی بمباری سے ہسپتال کو شدید نقصانپہنچا ہے اور ہسپتال میں طبی سامان اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

 

حماس نے منگل کےروزایک بیان میں کہا کہ خان یونس میں ناصر ہسپتال کے شمالی دروازے کے قریب صیہونیقابض افواج کی تعیناتی اور بے گھر ہونے والوں کو وہاں سے نکل جانے کے لیے دہشت گردصیہونی قابض فوج کی طرف سے طاقت کا استعمال جنگی جرائم کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہقابض فاشسٹ دہشت گرد فوج کے نشانہ باز چن چن کر وہاں پرموجود لوگوں کو نشانہ بنانےاور ایک نئے قتل عام کی تیاری کررہے ہیں۔

 

دوسری طرف وزارتصحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے متنبہ کیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس میں صورتحالمزید خراب اور تباہ کن ہوتی جا رہی ہے۔ قابض افواج نے میڈیکل کمپلیکس کی شمالی دیوارکو گرا دیا ہے۔

 

القدرہ نے ایک پریسبیان میں کہا کہ قابض فورسزنے ناصرمیڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کو بے گھر افراد کونکالنے اور مریضوں اور صحت کے اہلکاروں کو ہسپتال میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا اور آگ لگائیگئی۔ آگ میڈیکل آلات کے گودام تک پھیل گئیجس کے نتیجے میں سامان اور ادویات کی بھاری مقدار مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔

 

دوسری جانب قابضفوج کی غزہ کی پٹی پر بربریت اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ امریکی اوریورپی حمایت سے مزید درجنوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے جب کہ سیکڑوں زخمیہوئے ہیں۔

 

غزہ میں وزارتصحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی تازہ دہشت گردی میں مزید 16 خاندانوں کاقتل عام کیا جس کے نتیجے میں 133فلسطینی شہید اور 162زخمی ہوگئے۔

تازہ شہادتوں کےبعد سات اکتوبر سے جاری فاشسٹ اسرائیلی فوج کی بربریت میں شہداء کی تعداد 28 ہزار 473 ہوگئی ہے جب کہ 86ہزار 146 زخمی ہو چکےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی