اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ "شہید عزالدین القسام بریگیڈز” نے اعلانکیا کہ اس کا مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں نیو عبسان کے مقام پر صفر پوائنٹ سے 10 قابضفوجیوں کو ہلاک کردیا۔
بریگیڈز نے سوموارکو جاری ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ اس کے مجاہدین جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کےمشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں ایک درجن کے قریب قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
کل صبح قابض فوج نےاعتراف کیا تھا کہ اس کے دو فوجی ہلاک اور تین دیگر جنوبی غزہ کی پٹی کی لڑائیوں میںشدید زخمی ہوئے تھے۔
قابض فوج نے بتایاکہ "میگلان” نجی یونٹ سے تعلق رکھنے والے دو مردہ اسرائیلی فوجیوں اورخان یونس کے مغرب میں اینٹی آرمر شیل کےساتھ ہلاک فوجی کی لاشوں اور تین زخمیوںکو نکالا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قابضاسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلیفوجیوں کی اصل تعداد ظاہر نہیں کرتی۔