چهارشنبه 30/آوریل/2025

القسام: قابض فوج کی بمباری سے دو اسرائیلی قیدی ہلاک،10 زخمی

پیر 12-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا ہے کہ گذشتہ 96 گھنٹوں کےدوران غزہ کی پٹی پر جاری صیہونی بمباری کے نتیجے میں دو اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکتاور 8 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 

بریگیڈز نے اتوارکے روز مرکزاطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ 96گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی بمباری کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور 8 شدیدزخمی ہوئے۔

 

بریگیڈز نے مزیدکہا کہ زخمی قیدیوں کی حالت مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہے کیونکہ ان کو مناسب علاج فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ مسلسل بمباری اور جارحیت کی وجہ سے زخمی ہونےوالوں کی زندگیوں کا ذمہ دار صہیونی قابض فوج ہے۔

 

قابل غور ہے کہ القسام بریگیڈز نے گذشتہ اکتوبر کیسات تاریخ سے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 250 سے زائد قیدیوںکو پکڑ لیا ہے، جب کہ انہوں نے گزشتہ نومبر میں عارضی جنگ بندی کے دوران درجنوں کورہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران اسرائیلی بمباری میں متعدد جنگی قیدی ہلاکاور زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی