پنج شنبه 12/دسامبر/2024

"انٹرنیشنل فریڈم فلوٹیلا” ایک بار پھر غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے پرعزم

اتوار 11-فروری-2024

 

انٹرنیشنل فریڈمفلوٹیلا اتحاد غزہ کی پٹی کو انسانی امداد سمندری راستے سے پہنچانے کے لیے ایک بارپھرپرعزم ہے۔

 

انٹرنیشنل فریڈمفلوٹیلا الائنس میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی سول سوسائٹی کی تنظیمیں اورکارکنان شامل ہیں جن میں ترک ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن (IHH)سر فہرست ہے۔

 

اتحاد نے ہفتے کےروز استنبول میں ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن (IHH) کے صدر دفتر میں غزہ کو امداد پہنچانے کی تیاریوں کے بارے میں ایکپریس کانفرنس کی۔

 

اتحاد نے پریسکانفرنس کے دوران ایک بیان میں زور دیا کہ وہ پٹی کا غیر قانونی اور مہلک اسرائیلیمحاصرہ ختم کرنے کے لیے سمندری راستے سے غزہ روانہ ہو گا۔

 

بیان میں عندیہ دیاگیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو ہزاروں ٹن ہنگامی انسانی امداد براہ راست پہنچانےکے مقصد کے ساتھ ایک بحری بیڑا جلد ہی بھیجا جائے گا۔

 

ہیومینٹیرین ریلیففاؤنڈیشن کے سربراہ، بلنٹ یلدرم نے ایک تقریرمیں کہا کہ "اسرائیل” پوریدنیا کی مخالفت کے باوجود غزہ کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے اور قتل عام میں اضافہکر رہا ہے۔

 

یلدرم نے نشاندہیکی کہ فریڈم فلوٹیلا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور عالم اسلام اور عالمی برادری کوحل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی