شام کے سرکاری میڈیانے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاع نے جمعے کے روز دمشق کے نواح میں اسرائیلی”دشمن اہداف” کا جواب دیتےہوئے متعدد میزائل مار گرائے۔
سیریئن آبزرویٹریفار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے کونشانہ بنایا گیا۔
آبزرویٹری نے کہاکہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلیوں کی جانب سے ایک مکان کو نشانہ بنانے کیوجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ آبزرویٹری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق کےدیہی علاقوں میں مزہ ملٹری ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔
ایک اور تناظر میںسرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بتایا کہ مقبوضہ گولان سے شام کی فضائی حدود میںداخل ہونے والے دو ڈرونز کو مارگرایا گیا ہے۔
قبل ازیں بدھ کےروزانسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق بدھ کے روز وسطی شام کے علاقے حص پر اسرائیلیبمباری میں لبنانی حزب اللہ کے دو جنگجوؤں سمیت 11 عام شہری شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات عام شہری تھے۔
گذشتہ برسوں کےدوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں بنیادی طور پرایرانی اورحزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان حملوں میں ہتھیاروں اور گولہبارود کے گوداموں اور سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے کیمپوں کوبھی نشانہبنایا گیا۔
گذشتہ برس 7اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد غزہ میںجنگ شروع ہونے کے بعد ان حملوں میں شدت آئی۔