سه شنبه 03/دسامبر/2024

بھوک غزہ کی آبادی کا قتل عام کررہی ہے: عالمی ادارہ صحت

جمعہ 9-فروری-2024

 

عالمی ادارہ صحتنے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ بھوک اور متعدی بیماریاں محصور غزہ کی پٹی کے مزیدباشندوں کی موت کا سبب بنیں گی، جو گذشتہ اکتوبر سے اسرائیلی جنگ کا شکار ہے۔

 

اقوام متحدہ نےوضاحت کی کہ بھوک لوگوں کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرتیہے۔ غزہ میں مصائب کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

اسرائیلی قابضفوج نے گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔ امریکی اور یورپی تعاون سے اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینیشہریوں کے گھروں کے ارد گرد بمباری کرکےانہیں تباہ کیا گیا ہے۔ پانی، خوراک، ادویاتاور ایندھن کے داخلے کو روک دیا گیا ہے۔

 

غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموںکے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 27840 شہید، 67317 زخمیہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی