جمعه 15/نوامبر/2024

مرکزاطلاعات فلسطین کے ڈائریکٹروحشیانہ صیہونی بمباری میں شہید

بدھ 7-فروری-2024

 

مرکزاطلاعاتفلسطین انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہا ہے کہ ادارے کے ڈائریکٹرڈاکٹر رزق الغرابلی گذشتہ روز خان یونس میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں جام شہادتنوش کرگئے۔

 

الغرابلی کی شہادتکے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123 صحافیوں تکپہنچ گئی۔

 

الغرابلی خان یونسگورنری (غزہ کی پٹی کے جنوب میں) میں شہریوں کے گھروں پرقابض "اسرائیلی” فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

 

منگل کو غزہ میںسرکاری میڈیا آفس نے خان یونس پر اسرائیلی حملے میں صحافی رزق الغرابلی کی شہادتکا اعلان کیا۔

 

دفتر نے ایک بیانمیں وضاحت کی ہے کہ رزق الغرابلی کی شہادت کے ساتھ ہی صحافتی برادری کے شہداء کیتعداد 123 ہو گئی۔

 

سوموار 29 جنوریکو غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے خلافقابض فوج کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 122 صحافی شہید ہو گئے ہیں۔

 

صحافیوں کی بینالاقوامی فیڈریشن نے غزہ کی پٹی کے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صحافیوں سمیتشہریوں کے خلاف قابض فوج کے جرائم کے حوالے سے یورپی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتےہوئے سوموار کو برسلز میں یورپی یونیندفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی