شام کی سرکاریخبر رساں ایجنسی (SANA) نےاطلاع دی ہےکہ وسطی شام کے علاقے حمص میں اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔
شام کی سرکاری ’سانا‘نیوز ایجنسی نے شام کی وزارت دفاع کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ”اسرائیلی دشمن نے شمالی طرابلس (شمالی لبنان میں) کی سمت سے ایک فضائی حملہکیا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ شام کے فضائی دفاع نے نشانہ بنائے گئے اہداف کے بارے میں تفصیلات فراہم کیےبغیر متعدد میزائلوں کو مار گرایا اور متعدد شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیقکی۔
انسانی حقوق کےذرائع نے بتایا کہ 5 افراد شہید ہوئے جن میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔
شام کے سرکاری ٹیلیویژن نے ایمبولینسوں کو حملے کی جگہ پر پہنچنے کی فوٹیج دکھائی جہاں ایک نشانہبننے والی عمارت کا ملبہ دکھائی دیتا ہے۔
خبر رساں ادارے رائیٹرزنےمقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا،جن میں شامی فوج کے مراکز اور علاقے میں ایک فضائی اڈہ بھی شامل ہے۔