منگل کی شام قابضاسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران”میجر” کے عہدے کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔
فوج نے ایک بیانمیں اعلان کیا کہ "غزہ کی پٹی میں مارا جانے والا افسر 601 ویں بٹالین کا ڈپٹیکمانڈر تھا۔”
گذشتہ اتوار کیصبح اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا کہ اس کا ایک فوجی جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینیمزاحمت کاروں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ”انجینئرنگ بٹالین کا ایک سپاہی گذشتہ ہفتے کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائیمیں مارا گیا تھا۔”
اس نے ہلاک ہونےوالے فوجی کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اس کا نام یو شمعون یہوشوا اسولین بتایا جس کیعمر 24 سال تھی اور وہ ہارل 10 بریگیڈ کی 924 ویں انجینئرنگ بٹالین سےوابستہ تھا۔
قابض فوج کےمطابق گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک قابض فوج کی ہلاکتوں کی کل تعداد 563 ہوگئی ہے۔
دوسری جانبفلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے اعلان کرہ تعداد کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔