شنبه 07/دسامبر/2024

ہنیہ کا ترک انٹیلی جنس چیف سے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

اتوار 4-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور کی قیادت کے ایک وفد نےگذشتہ روز ترک انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ابراہیم قالن اوران کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوراندونوں فریقین نے غزہ کی پٹی کی صورتحال میں پیشرفت، جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنےکے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اس کے علاوہدونوں رہ نماؤں نے فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی جنگی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میںجنگ بندی کےحوالے سے ہونے والی بات چیت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

گذشتہ برس 7اکتوبر سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں ابتک 100000 سے زائد افراد شہید، لاپتہ اور زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد بچےاور خواتین ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی