فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوموں کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی۔
امدادی کھیپ میں گرم خیمے، ترپال، کمبل سمیت دیگر اشیا شامل ہیِں۔ خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی۔
العریش میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ 120 روز سے جاری اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے۔
اسرائیلی دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔