اسرائیلی قابضفوج نے منگل کو تصدیق کی کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں اس کے فوجیوں میںزخمی ہونے والوں کی تعداد 2797 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی قابضفوج کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق زخمیوںمیں "1647 معمولی زخمی، 726 درمیانے درجے کے زخمی اور 424 شدید زخمی ہیں”۔
گذشتہ اکتوبر کیستائیس تاریخ کو غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے قابض فوج کے زخمیوںکی تعداد 1283 تک پہنچ گئی، جن میں 594 معمولی کیسز، 429 درمیانے درجے کے کیسزاور 260 کی حالت نازک ہے۔
عبرانی میڈیا نےبتایاکہ قابض فوج میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد سرکاری طور پر اعلان کردہ تعدادسے زیادہ ہے۔
قابض فوج نے اپنیسرکاری ویب سائٹ پر شائع کردہ تازہ ترین اعدادوشمار میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ برسسات اکتوبر سے اب تک اس کے 557 افسران اور فوجی مارے جا چکے ہیں۔
غزہ کی پٹی پرجاری جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26751 سے زائد ہو گئی، 65636 زخمیہوچکے ہیں۔ ہزاروں فلسطینی لاپتا ہیں۔