اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سر براہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ انہیں پیرس سے غزہ میں جنگبندی کے لیے تجویز موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز بتائی ہے۔
اسماعیل ھنیہ نےکہا وہ اس تجویز کا اپنے ہاں جائزہ لیں گے اور اس کے بعد اس سلسلے میں مذاکرات کےلیے قاہرہ جائیں گے۔
حماس سر براہ نےکہا ‘حماس کی ترجیح غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہےکہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلاء کیا جائے۔‘
ان کا یہ بھیکہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں انسانی المیے کاسامنا ہے۔ لاکھوں فلسطیننی بے گھر ہو چکے ہیں۔ لوگوں کے گھر بمباری سے ملبے میںتبدیل ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا اسرائیلی بمباری اور مسلسل محاصرے کی وجہ سے غزہ میں کھانے کے لیے خوراک اور پینےکے لیے پانی کی دستیابی نہیں رہی ہے۔ ادویات کی فراہم اور بجلی کی ترسیل سب کچھناممکن ہو گیا ۔