جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے بچوں کے ویکسین سے محروم ہونے کا خطرہ ہے: یونیسیف

منگل 30-جنوری-2024

 

اقوام متحدہ کےبچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بچے جو گذشتہ 7 اکتوبرسےمسلسل اسرائیلی بمباری کا شکار ہیں ویکسین سے محروم ہونے اور بیماریوں کے انفیکشنمیں اضافے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

 

تنظیم نے پیر کےروز ایک بیان میں وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں 16000 سے زائد بچوں کو معمول کی ویکسینسے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

 

تنظیم نے خبردارکیا کہ ان بچوں کو نمونیا اور پولیو جیسی سنگین بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ یونیسیف اور اس کے شراکت داروں نے گذشتہ دسمبر میں ویکسین کی 962550 خوراکیںفراہم کیں اور یہ ویکسین اس وقت غزہ کے بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔

 

فلسطینی حکام کےمطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے، جس کے نتیجےمیں پیر تک "26637 شہید اور 65387 زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اورخواتین ہیں”۔

 

مختصر لنک:

کاپی