سه شنبه 03/دسامبر/2024

قابض فوج کے ہاتھوں مزید 14 قتل عام،شہداء کی تعداد 26637 ہوگئی

منگل 30-جنوری-2024

 

غزہ میں فلسطینی وزارتصحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے 29 جنوری 2024 کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹیمیں جارحیت کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہروزغزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 14 قتل عام کیے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 215شہید اور 300 کے زخمی ہوئے۔

 

القدرہ نے ایک پریسکانفرنس میں کہا کہ "اب بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجودہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کےعملے کو ان تک پہنچنے سے روکتا ہے۔”

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 26637 شہید اور65387 زخمی ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے ناصر میڈیکلکمپلیکس اور الامل ہسپتال کا محاصرہ ابھی بھی سخت کر رکھا ہے، جس نے محاصرے کے نتیجےمیں زخمیوں کو نکالنے اور بے ہوشی کی بہت سی دوائیوں کی کمی کے نتیجے میں صحت کےنظام کی صلاحیتوں کو مفلوج کر دیا ہے۔

 

غزہ میں وزارتصحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی قابض خان یونس میں شہریوں کو شہید کررہا ہے۔شہداءاور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ایمبولینسوں کی آمد کو روک رہا ہے۔

 

القدرہ نے بینالاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ہسپتالوں، خاص طور پر خان یونس ہسپتالوںکی حفاظت کے لیے فوری مداخلت کریں۔

 

القدرہ نے اقواممتحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے اداروں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی مذمت کیاور کہا کہ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیاسیانتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہتقریباً 20 لاکھ بے گھر افراد کو تباہ کن سطح کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے بیان نہیںکیا جا سکتا کہ موسم سرما کے حالات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی