جمعه 15/نوامبر/2024

اردن اور شام کی سرحد پرحملے میں 3امریکی فوجی ہلاک،34 زخمی

پیر 29-جنوری-2024

 

گذشتہ روز اردناور شام کی سرحد پر امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں تین امریکی فوجیہلاک اور چونتیس زخمی ہوگئے۔

 

امریکی صدر جوبائیڈن نے اتوار کو کہا کہ شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکیافواج پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

 

صدر بائیڈن نے اسحملے کا الزام ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر لگایا۔

 

صدر بائیڈن نےاپنے بیان میں کہا کہ ’اگرچہ ہم ابھی اس حملے سے متعلق حقائق جمع کر رہے ہیں، ہمجانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ بنیاد پرست عسکریتپسند گروپوں نے کیا‘۔

 

امریکی فوج کاکہنا ہے کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ جب غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران دشمن کی فائرنگکے نتیجے میں امریکی فوجی مارے گئے۔‘

 

امریکی سینٹرلکمانڈ نے ڈرون کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’28 جنوری کو شام کی سرحدکے قریب شمال مشرقی اردن میں اڈے پر ہونے والے یک طرفہ حملے (ڈرون) میں تین امریکیفوجی جان سے گئے اور 25 زخمی ہو گئے۔‘

 

خبر رساں ادارےاے ایف پی کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کا جواب دیاجائے گا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ’کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔۔ ایک وقت آئے گا کہ ہم اپنے حساب سے ذمہ داروںکا محاسبہ کریں گے۔‘

 

پینٹاگان کے مطابق اکتوبر کے وسط سے اب تک عراق اورشام میں امریکی اور اس کی اتحادی افواج کو 150 سے زائد حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے اور واشنگٹن نے دونوں ممالک میں جوابی حملے بھی کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی